خود لذتی کی عادت نو عمر لڑ کوں میں عام پائی جاتی ہے۔اگرچہ اس کے منفی اثرات کے بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتاہے ۔لیکن ایک بات
وضح ہے اس عادت کا حد سے زیادہ رسیا ہو جانے والے نوجوانوں کو جسمانی اور
ذہنی مسائل کاسامنا کرنا پڑتاہے ۔اگر آپ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ یہ عادت آپ
کی روز مرہ زندگی میں مسائل پیدا کر رہی ہے تو اس پر قابو پانے کے لیے کچھ
مفید مشورے پیش خدمت ہیں ۔
سب سے پہلے تو ندامت اور احساس جرم کو ختم کریں کیو نکہ ہر ایک کی شخصیت میں منفی اور مثبت باتیں پائی جاتی ہیں اور اگر آپ کسی عادت میں نقصان دہ حد تک مبتلا ہو چکے ہیں تو یہ کوئی جرم نہیں ۔ اس کی اصلاح کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔ایسے حالا ت کا تدراک کریں جو آپ کو خود لذتی پر مائل کرتے ہیں مثلاً رات کو دیر تک جاگنا ،فحش فلمیں دیکھنا ،تنہائی میں رہنا اور جنسی خیالات میں کھوئے رہنا وغیرہ ۔فراغت اور تنہائی میں آپ کو خود لذتی پر مائل کرتی ہے لہذا زیادہ سے زیادہ وقت گھروالوں اور اچھے دوستوں کے ساتھ گزاریں صحت مند سرگرمیوں کا آغاز کریں جیسا کہ کھیل کود ، فلاحی بہبود کے کام اور لکھے پڑھنے جیسے شوق اپنائیں ۔ اپنی خوراک میں پھلوں اور سبزیوں کا اضافہ کریں تاکہ آپکے جسم و ذہن کو توانائی ملے اور آپ اپنے کمر ے کو چھوڑ کر بیرون خانہ سرگرمیوں میں متمرک ہو جائیں، صبر سے کام لیں ۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس عادت سے چھٹکارہ پانے میں کامیاب نہیں ہو رہے تو ہمت نہ ہاریں اور پیہم کوشش جاری رکھیں کیو نکہ یہ عادت تبدیل ہو نے میں وقت لگ سکتا ہے ۔ کسی قابل بھروسہ بڑے یا بزرگ سے مدد لیں اور رہنمائی کے لیے مشورہ کریں ۔اخلاقی اصلاح کرنے والے بزر گ مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں اپنے ذہن میں بات بٹھا لیں کہ یہ کوشش آپ کو جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط کر ے گی اور اس کے مفید نتائج بر آمد ہونگے ، یہ بات آپکو یکسوئی کے ساتھ محنت جاری رکھنے میں مدد دے گی۔