
نشہ کسی بھی قسم کا ہو اس کا نتیجہ زندگی کی بربادی کی صورت میں نکلتا ہے
اور کچھ یہی مال نئے زمانے میں فحش فلموں اور دیگر مواد کے نشے کا ہے۔اگرچہ
اکثر نوجوان یہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ انٹرنیٹ اور دیگر ذرائع سے دستیاب
فحش مواد کو دیکھنے سے کسی بھی طرح باز نہیں رہ سکتے لیکن اگر نیت سچی ہو
تو آپ باآسانی اس لت سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس لئے چند انتہائی مفید
ہدایات پر عمل کریں:1۔ پہلے تو یہ تسلیم کریں کہ اگر آپ آئے روز
انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے فحش مواد دیکھتے ہیں یا موبائل فون کو اس مقصد
کیلئے استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی لت پڑچکی ہے اور اس سے نجات کیلئے
عزم کرلیں۔2 ۔اگلا کام یہ کریں کہ اپنے کمپیوٹر پر موجود تمام فحش مواد
کو ڈیلیٹ کردیں...