This Group aims to promote solidarity amongst the Pakistani's on the issue of Easy Access to Pornography in Pakistan, as the name itself suggests.

Let there arise out of you a band of people inviting to all that is good, enjoining what is right, and forbidding what is wrong: They are the ones to attain felicity.

Wednesday, 17 June 2015

راولپنڈی، نوجوانوں نے میٹر و بس کو خواتین کے لئےاذیت بنا دیا




راولپنڈی، نوجوانوں نے جدید سفری سہولتوں سے اۤراستہ میٹرو بس کو خواتین کے لئے اذیت بنا دیا ، خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہلٹر بازی میں اضافہ ہونے لگا بعض خفیہ ہاتھ اس جدید سفری سہولتوں سے اۤراستہ میٹرو بس کو ناکام بنانے کے لئے اوباش نوجوانوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بارانی یونیورسٹی، سکتھ روڈ، رحمن اۤباد، کمیٹی چوک اور مریڑ حسن بس اسٹیشن پر ان اوباش نوجوانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں مریڑ حسن بس اسٹیشن پر خواتین کی چیخ و پکار سن کر ٹریفک واڈرنز بس اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ان بگڑے نوابزادوں اور اوباش نوجوانوں کے چنگل سے نجات دلائی میٹرو بس انتظامیہ ان نوجوانوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں ناکام نظر اۤ ریہ ہے ۔


میٹرو بس کے اندر خواتین اور مرد کے بلاک علیحدہ ہونے چاہیے اور دونوں کے درمیان معقول فاصلہ ہو تاکہ عوام نظر بد سے بچ سکیں اورضرورت اس امر کی ہے ک بسوں کے اندر سیکورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے جو خواتین کا سفر با عزت بنانے میں معاون ثابت ہو ۔اگر لیڈیز بلاک میں نوجوانوں کے داخلے کو کنٹرول نہ کیا گیا تو پھر خواتین میٹروبس پر سفر کرنا چھوڑ دیں گی۔انتظامیہ کے بعد معاشرے کی بھی ذمہ داردی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف متحد ہوں اور بر وقت بُرائی کو روکنے کے لئے اۤواز بلند کریں۔  

0 comments:

Facebook Blogger Plugin: Bloggerized by AllBlogTools.com Enhanced by MyBloggerTricks.com

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Best Buy Coupons